پی ایس ایل 11: فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعام رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے انعامی رقم کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم 5 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار چیمپیئن ٹیم کو اضافی طور پر 5 لاکھ ڈالر کی خصوصی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ رنر اپ ٹیم کو بھی 3 لاکھ ڈالر کی اضافی انعامی رقم فراہم کی جائے گی، جبکہ بہترین پلیئر ڈویلپمنٹ میں کردار ادا کرنے والی فرنچائز کو 2 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا فائنل اتوار کے روز پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، اتوار کو میچ سے قبل عظیم الشان تقریب منعقد کی جائےگی۔

اختتامی تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی شاندار پرفارمنس پیش کریں گے، جبکہ رنگا رنگ تقریب کے دوران آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp