20 سال بعد پاکستان کا ٹینس میں بڑا اعزاز،  محمد شعیب نے تاریخ رقم کردی

اتوار 3 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے اسٹار ٹینس پلیئر محمد شعیب خان نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت 20 سالہ طویل انتظار ختم کرتے ہوئے آئی ٹی ایف فیوچرز ٹائٹل پاکستان کے نام کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں کھیلے گئے فائنل کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں محمد شعیب نے روس کے نکیتا ایانن کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شعیب خان نے یہ میچ 6-7، 6-4 اور 2-6 سے جیت کر قومی ٹینس کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹینس اسٹاراعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب، کیا مفادات کا ٹکراؤ پیدا ہوسکتا ہے؟

یہ کامیابی اس لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ 20 سال بعد کوئی پاکستانی کھلاڑی آئی ٹی ایف فیوچرز کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔ اس تاریخی فتح پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق اور سیکرٹری کرنل ضیا طفیل نے محمد شعیب کو شاندار الفاظ میں مبارکباد پیش کی ہے۔

اختتامی تقریب میں سویڈن کی سفیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

صدر پی ٹی ایف اعصام الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹینس اور کھیلوں سے محبت کرنے والوں کے لیے آج کا دن انتہائی یادگار ہے، کیونکہ محمد شعیب خان نے اپنی محنت سے تاریخ رقم کر دی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی فتوحات سے پاکستان میں ٹینس کے فروغ کو مزید تقویت ملے گی اور نوجوان کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کا سرکاری دورے پر اسلام آباد آمد

نئے صوبوں کا قیام: بلوچستان میں کیا رائے پائی جاتی ہے؟

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر عمران خان کو علاج کے پورے مواقع ملنے چاہییں، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

ویڈیو

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان کی سیاست میں بڑا طوفان، کیا پی ٹی آئی کی ڈیل ہوگئی؟

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟