امریکی تحویل میں لیا گیا ایرانی جہاز عملے کے 22 ارکان سمیت پاکستان کے حوالے

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے آبنائے ہرمز میں اپنی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش پر تحویل میں لیا گیا ایرانی جہاز عملے سمیت ایران واپسی کے لیے پاکستان کے حوالے کردیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی کنٹینر جہاز ایم وی توسکا پر موجود 22 عملے کے ارکان گزشتہ رات پاکستان پہنچ گئے، جنہیں آج ایرانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی جہاز کو بھی ضروری مرمت کے بعد پاکستانی سمندری حدود میں واپس لایا جائے گا تاکہ اسے اس کے اصل مالکان کے حوالے کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی ’دوستانہ‘ ہے، ایرانی تجاویز کا جلد جائزہ لوں گا، صدر ٹرمپ

ترجمان وزارت خارجہ نے اس پیش رفت کو خطے میں کشیدگی میں کمی اور اعتماد سازی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام اقدامات ایران اور امریکا دونوں فریقین کے تعاون اور ہم آہنگی سے کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایسے اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھتے ہوئے ثالثی کی کوششوں کو فروغ دیتا رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان ترجمان کیپٹن ٹِم ہاکنز نے اے بی سی نیوز کو بتایا تھا کہ امریکی افواج نے ایم وی توسکا کے 22 عملے کے ارکان کو وطن واپسی کے لیے پاکستان منتقل کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مزید 6 افراد کو گزشتہ ہفتے ہی خطے کے ایک ملک میں منتقل کر دیا گیا تھا، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق 6 افراد عملے کے بعض ارکان کے اہلِ خانہ تھے۔

کیپٹن ہاکنز کے مطابق توسکا جہاز کی تحویل بھی اس کے اصل مالک کو واپس کی جا رہی ہے، کیونکہ اسے گزشتہ ماہ ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کے دوران روکا اور ضبط کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: غیر جانبدار ممالک کے جہاز آبنائے ہرمز سے نکالنے کے لیے صدر ٹرمپ نے پروجیکٹ فریڈم کا اعلان کردیا

امریکی حکام کے مطابق 19 اپریل کو جب توسکا کے عملے نے امریکی بحری جہازوں کی جانب سے دی گئی 6 گھنٹے کی وارننگ کو نظر انداز کیا تو ایک امریکی ڈسٹرائر نے جہاز کے انجن روم پر متعدد گولے داغے۔

بعد ازاں امریکی میرینز نے جہاز پر چڑھائی کر کے اسے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، مرمت اور برآمد کا نیا منصوبہ کیا ہے؟

نمرہ خان کے نکاح کی تصاویر وائرل، دلہے کی پہلی جھلک سامنے آگئی

ٹرمپ کے امن معاہدے کے اشارے پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پاور کے ذریعے توانائی کے حصول پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی