وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکانِ اسمبلی نے ملاقات کی جس میں صوبے بھر میں جاری ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن منصوبوں پر اطمینان اور اِن اقدامات کو سراہا گیا۔
ارکانِ اسمبلی نے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و توسیع، نکاسیٔ آب، صاف پانی کی فراہمی اور مثالی گاؤں منصوبوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کے تحت دیہات میں پہلی بار شہروں کی طرز پر صفائی کے مربوط نظام کے اجرا کو بھی سراہا گیا۔
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں کون سی نئی اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا؟
اجلاس میں پنجاب میں 13 ہزار سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور توسیع کو اہم پیشرفت قرار دیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 ہزار سے زائد مراکز صحت کو جدید ’اسٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ کلینکس‘ میں تبدیل کرنے سے صوبے میں صحت کے نظام میں واضح بہتری آئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان اسمبلی کی ملاقات
پنجاب بھر میں جاری ڈویلپمنٹ اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کو سراہا۔ ارکان اسمبلی کا سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر وتوسیع، ڈرینج اور صاف پانی کی فراہمی کے مثالی گاؤں پراجیکٹس کو خراج تحسین @KulAalam @AmirSaeedAbbasi @azamshaam pic.twitter.com/Uqa94n8wCf— Media Talk (@mediatalk922) May 6, 2026
انہوں نے بتایا کہ پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال اور نواز شریف میڈیکل سٹی جلد مکمل کیا جائے گا جبکہ پہلا سرکاری آٹزم اسکول خصوصی بچوں کے لیے امید کی کرن ہے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق سرگودھا انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام سے دل کے مریضوں کو سہولت ملی ہے جبکہ ہر ضلع میں کیتھ لیب اور اسٹروک مینجمنٹ سینٹرز کے ذریعے ہنگامی علاج کو مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت ایک لاکھ سے زائد گھر تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں جبکہ ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ منصوبہ بے زمین اور بے روزگار کسانوں کے لیے شروع کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکٹرک بس سروس دور دراز دیہات تک آرام دہ اور مفت سفری سہولت فراہم کر رہی ہے۔
ا














