پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبریں، چوہدری پرویز الٰہی کا موقف سامنے آگیا

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ بدستور پاکستان تحریک انصاف کا حصہ اور اپنی جماعت کے صدر ہیں۔

لاہور میں ایک شادی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی چھوڑنے سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے دوٹوک انداز میں ان خبروں کی تردید کی۔

یہ بھی پڑھیے چوہدری پرویز الہی اور اہل خانہ کے نام پی سی ایل سے نکال دیے گئے

چوہدری پرویز الہٰی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ بدستور پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جماعت کے صدر ہیں اور پی ٹی آئی میں ہی رہیں گے، جبکہ پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق تمام خبریں محض افواہیں ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی