سپریم کورٹ نے باپ کے قاتل کو صلح نامہ کی بنیاد پر رہائی کا حکم دیدیا

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں باپ کو قتل کرنے والے ملزم محمد صفدر کی عمر قید کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے صلح نامہ کی بنیاد پر ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:عدالتوں میں اے آئی کے استعمال کی منظوری، سپریم کورٹ نے قومی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

سماعت کے دوران ملزم کے وکیل دل محمد علیزئی نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ کیس 2013 کا ہے جبکہ متعلقہ ترمیمی قانون 2017 میں آیا، اس لیے نئے قانون کا اطلاق اس کیس پر نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ نئے قانون کے تحت عدالت صلح کے باوجود سزا دے سکتی ہے، تاہم اس کیس میں پرانا قانون لاگو ہوگا۔ وکیل نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے متعدد فیصلے بھی موجود ہیں اور قرآن پاک میں بھی صلح کے عمل کو پسند کیا گیا ہے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ باپ کے قاتل کو سزا دینا چاہتے ہیں مگر فیصلہ قانون کے مطابق کرنا ہوگا۔

بعد ازاں عدالت نے قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے صلح نامہ تسلیم کر لیا اور ملزم کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں:غیر ملکی عدلیہ اور بین الاقوامی قانونی اداروں کیساتھ تعاون بڑھانے کے لیے سپریم کورٹ کا جامع کمپینڈیم جاری

یہ کیس 2013 میں جلال پور میں پیش آیا تھا جہاں محمد صفدر نے زمین کے تنازع پر اپنے والد کو قتل کیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت سنائی تھی، جسے بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید میں تبدیل کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی