عدالتوں میں اے آئی کے استعمال کی منظوری، سپریم کورٹ نے قومی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نے عدالتوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کے لیے قومی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ ان ہدایات کے تحت اے آئی کو ججز کی معاونت تک محدود رکھا گیا ہے جبکہ عدالتی فیصلوں کا اختیار بدستور انسانی ججز کے پاس رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نے عدالتوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کے لیے قومی سطح کی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں، جس کا اعلان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق عدالتوں میں اے آئی کا کردار معاونت تک محدود ہوگا اور یہ ججز کے فیصلوں کا متبادل نہیں بنے گی۔ واضح کیا گیا ہے کہ حتمی عدالتی اختیار بدستور ججز کے پاس ہی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے اے آئی کا استعمال کیوں کیا؟ نیویارک ٹائمز نے صحافی کو برخاست کردیا

گائیڈ لائنز میں شفافیت، احتساب اور کسی بھی قسم کے تعصب سے بچاؤ کو بنیادی اصول قرار دیا گیا ہے، جبکہ عدالتی نظام میں اے آئی کے استعمال کے لیے پرائیویسی اور ڈیٹا سیکیورٹی کو لازمی تقاضہ قرار دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق اے آئی کو کیس مینجمنٹ، قانونی تحقیق اور دستاویزات کی پراسیسنگ جیسے امور میں استعمال کیا جائے گا تاکہ عدالتی نظام کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ججز اور عدالتی عملے کی تربیت کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیے جائیں گے تاکہ وہ اے آئی ٹیکنالوجی کو مؤثر انداز میں استعمال کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیے کیا ایف آئی اے کی جدید اے آئی ٹیکنالوجی مجرموں کو پکڑنے میں مدد دے گی؟

یہ گائیڈ لائنز تمام ہائیکورٹس کی مشاورت سے تیار کی گئی ہیں، جبکہ ہر ہائیکورٹ اپنی ضروریات کے مطابق اے آئی کے نفاذ کا طریقہ کار خود طے کرے گی۔

سپریم کورٹ نے اس پیش رفت کو پاکستان کے عدالتی اصلاحاتی سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’قانون بنانے والے ہی قانون توڑنے لگے‘، بغیر ہیلمٹ اور لائسنس کے بائیک چلانے پر صارفین مرتضیٰ وہاب پر برس پڑے

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹیسٹ کا پہلا دن: بنگلہ دیش کا 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز کا اسکور

ایران امریکا جنگ: بڑے فیصلے متوقع، پاکستان پر کیا اثرات پڑیں گے؟

عالمی تعلیمی پلیٹ فارم ‘کینوس’ پر سائبر اٹیک، فائنل امتحانات کے دوران کروڑوں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

برطانیہ: مقامی انتخابات میں حکمران جماعت کو بھاری نقصان، وزیراعظم اسٹارمر کا مستعفی ہونے سے انکار

ویڈیو

ایران امریکا جنگ: بڑے فیصلے متوقع، پاکستان پر کیا اثرات پڑیں گے؟

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی