ایم کیو ایم کے کارکن آصف کٹو کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے رکن آصف کٹو کے قتل کے مقدمے میں سنائی گئی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ 2015 میں کراچی کے علاقے کورنگی میں 4 پولیس اہلکاروں کے قتل کے مقدمے سے متعلق اپیل کی سماعت کے دوران سنایا گیا۔

سماعت کے دوران پروسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 4 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے باپ کے قاتل کو صلح نامہ کی بنیاد پر رہائی کا حکم دیدیا

ان کے مطابق  لیبارٹری رپورٹ بھی مثبت ہے، جو استغاثہ کے مؤقف کو تقویت دیتی ہے۔

دوسری جانب ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا نام اور حلیہ ایف آئی آر سے مطابقت نہیں رکھتا۔

وکیل کے مطابق آصف کٹو کو جیل سے اٹھا کر اس کے خلاف گرفتاری ڈالی گئی۔

انہوں نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ ملزم ایم کیو ایم کا کارکن تھا اور اسے سیاسی بنیادوں پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: عدالتوں میں اے آئی کے استعمال کی منظوری، سپریم کورٹ نے قومی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

وکیل نے مزید بتایا کہ آصف کٹو دیگر مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔

سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ موجودہ شواہد ملزم کے لیے سزائے موت برقرار رکھنے کے لیے کافی نہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ شواہد کمزور ہیں، اس لیے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ان کو فوری گرفتار کیا جائے‘، ٹک ٹاک کے جنون میں گاڑی دریائے کنہار میں جاگری

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملہ: وزیراعظم نے ہائی لیول جے آئی ٹی تشکیل دے دی، 60 روز میں رپورٹ طلب

ناران: ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے سیاح نے گاڑی دریا میں اتار دی، ریفٹنگ والوں نے جان پر کھیل کر 4 افراد کو بچا لیا

الیکشن کمیشن نے قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو بیرونی سرپرستی حاصل رہی، مقصد پاکستان کے مؤقف کو نقصان پہنچانا تھا، انٹیلی جنس رپورٹ

ویڈیو

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

مودی کی آبی جارحیت پر پاکستان کا ایک بار پھر سخت ردعمل

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں