گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔ یہ الرٹ این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

ادارے کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال پہلے سے جاری کردہ پیشگوئیوں کے مطابق ہے، کیونکہ این ای او سی اپریل سے جون تک کے ممکنہ موسم کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کر چکا تھا۔ تازہ پیشگوئی کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

پنجاب کے متعدد اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ اسی طرح اسلام آباد اور دیگر شہروں جیسے راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، گجرانوالہ، سرگودھا، ملتان اور اردگرد کے علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں، جن میں گلگت، اسکردو، ہنزہ، مظفرآباد اور نیلم ویلی شامل ہیں، میں بھی بارش متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع، جیسے پشاور، سوات، ایبٹ آباد، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کا خدشہ بھی موجود ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث گلیشیئرز کے پگھلنے سے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خطرناک مقامات خصوصاً گلیشیائی جھیلوں اور غیر محفوظ ڈھلوانوں سے دور رہیں۔

مزید برآں، تیز ہواؤں اور ژالہ باری سے کمزور عمارتوں، سولر پینلز اور گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والوں کو خصوصی احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ خراب موسم کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

بروقت معلومات کے حصول کے لیے این ڈی ایم اے کی ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اور الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا نمرہ خان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

رونالڈو کی شادی کی تیاریاں مکمل؟ تقریب کی تاریخ اور مقام سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ