عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 79 ہزار 962 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 3 ہزار 257 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 11 ہزار 490 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 38 ڈالر کمی کے بعد 4576 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔














