یہ بات شوہر کو کبھی نہ بتائیں، فضیلہ قاضی کا چونکا دینے والا مشورہ

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینئر پاکستانی اداکارہ فضیلہ قاضی نے شادی شدہ زندگی سے متعلق بیان دے کر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے فضیلہ قاضی نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی تمام ذاتی باتیں اپنے شوہروں سے شیئر نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات مرد ان باتوں کو یاد رکھتے ہیں اور اختلاف کی صورت میں انہیں بطور طعنہ استعمال کرتے ہیں۔

فضیلہ قاضی نے اپنی ذاتی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک موقع پر اپنے شوہر سے کچھ باتیں شیئر کیں تاہم بعد میں انہی باتوں کو بحث کے دوران دہرایا گیا جس کے بعد انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ہر بات شوہر کے ساتھ شیئر کرنا مناسب نہیں۔

پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے بھی اس گفتگو کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو خاص طور پر اپنے میکے سے متعلق معاملات شیئر کرنے میں احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ یہ معلومات بعض اوقات کمزوری کے طور پر استعمال ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’یہ کون ہیں؟‘، سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی کا فہد مصطفیٰ کو پہچاننے سے انکار

فضیلہ قاضی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں جہاں کچھ افراد ان کے مؤقف سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ دیگر اسے ازدواجی اعتماد کے خلاف قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فضیلہ قاضی نے شوبز کی شروعات چھوٹی عمر میں پی ٹی وی سے کی اور کئی لازوال ڈراموں میں اپنی اداکاری سے اپنا لوہا منوایا۔  ان کے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی، جن میں دشت، کشش، مقدس، نظرِ بد، تیرے بن اور صرف تم شامل ہیں۔ ان کی شادی ساتھی اداکار قیصر نظامانی سے ہوئی، اور یہ جوڑا آج بھی محبت اور وفا کی مثال کے طور پر ایک کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp