وزیر اعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے ساتھ یکجہتی، سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی پیشکش

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے مختلف صوبوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب اور شدید موسمی صورتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے سیلاب سے دوچار ترک عوام سے دلی ہمدردی اور ہلاکتوں پر تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان قبرص کے معاملے پر ترکیہ کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رجب طیب اردوان اور ترکیہ کے برادر عوام کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں سیلاب اور خراب موسم کے باعث  غازی انتیپ، شانلی اورفہ اور آدی یمان ملحقہ علاقوں میں قیمتی انسانی جانوں اور املاک کا نقصان ہوا ہے۔

بیان میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی دعائیں اور نیک تمنائیں اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں: 500 ٹن سے زائد امدادی اشیا ترکیہ پہنچا چکے ہیں، شہباز شریف

’پاکستان اس آزمائش کی گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو امدادی اور بحالی کی کوششوں میں ہر ممکن انسانی اور مادی تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی ایئر لائنز کا بڑا فیصلہ، اب مسافروں کو مفت کھانا اور مشروبات نہیں ملیں گے

امریکی ڈیموکریٹس کا اسرائیل کے جوہری ابہام سے پردہ اٹھانے کا مطالبہ

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

فلسطینی بچوں کا ملالہ سے ویڈیو کال مکالمہ، تعلیمی رکاوٹیں اور اسرائیلی مظالم کی دردناک کہانی

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی