پی ایس ایل چیمپیئن پشاور زلمی کے کھلاڑیوں سے ملاقات کا موقع، فینز کے لیے بڑا اعلان کردیا گیا

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کی چیمپیئن پشاور زلمی کے فینز کے لیے اہم اعلان کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا ایک سال مکمل ہونے پر 7 مئی 2026 کو پشاور کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔

اس پروگرام میں مختلف تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں کنسرٹ، خصوصی پرفارمنسز، آتش بازی اور پشاور زلمی کے فاتح کھلاڑیوں سے ملاقات شامل ہے۔

شائقین کو ٹیم کے اسٹار پلیئرز کے ساتھ تصاویر بنانے کا موقع بھی دیا جائے گا۔

تقریب کے دوران قومی نغموں، جشنِ آزادی سے متعلق سرگرمیوں اور ایک شاندار لائٹ شو کا بھی اہتمام ہوگا، جبکہ شہدا اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی سیشن رکھا گیا ہے۔

شرکا کی سہولت کے لیے فوڈ اسٹالز اور فیملی انٹرٹینمنٹ زون قائم کیے جائیں گے، جبکہ خواتین اور فیملیز کے لیے علیحدہ انکلوژر بھی مختص ہوں گے۔

پروگرام میں داخلہ مفت ہوگا، تاہم آنے والوں کے لیے شناختی کارڈ ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سے حج پروازوں کی روانگی کا آخری دن، 3ہزار 296 عازمینِ سعودی عرب روانہ ہوں گے

پاکستانی کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندیوں پر، قومی پرچم سربلند کردیا

بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ، امدادی فنڈز میں نمایاں کمی سے بحران شدت اختیار کر گیا

پاکستان کا حجاج کے لیے تاریخ کا وسیع ترین میڈیکل مشن فعال

بنگلہ دیشی نوجوانوں کو روسی فوجی کیمپوں میں دھوکے سے بھرتی کرنے کا الزام

ویڈیو

دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟