جنگ بندی برقرار، ایران کو آبنائے ہرمز میں ٹیکس وصول نہیں کرنے دیں گے، امریکی وزیر جنگ

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ہم نے ایرانی بندرگاہوں کا گھیراؤ کیا ہوا ہے، آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ ہے، ایران کو ٹیکس وصول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس وقت ایران کے ساتھ جنگ بندی برقرار رہے۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران جنگ، پاکستان کی سفارتکاری جاری، اہم کامیابی مل گئی

امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکی بحریہ نے ایران سے آنے والے جہازوں کو واپس جانے پر مجبور کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی فورسز کو آبنائے ہرمز یا ایرانی حدود میں جانے کی ضرورت نہیں۔ آپریشن پروجیکٹ فریڈم ایپک فیوری سے الگ اور عارضی ہے، جو صدر ٹرمپ کی ہدایت پر شروع کیا گیا۔

امریکی وزیر جنگ نے کہاکہ ایک بات واضح ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

امریکی وزیرِ جنگ نے کہاکہ ایران کا منصوبہ بین الاقوامی سطح پر بھتہ خوری کے مترادف ہے اور یہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

ان کے مطابق امریکا نے آبنائے ہرمز میں اپنی موجودگی برقرار رکھی ہوئی ہے تاکہ تجارتی سرگرمیاں آزادانہ طور پر جاری رہ سکیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنایا تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔

پیٹ ہیگستھ نے کہاکہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پھنسے ہوئے سیکڑوں بحری جہازوں کو نکالنے کے لیے کارگو کمپنیوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ایران تیل کی ترسیل اور نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈال کر عالمی معیشت کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایران جان بوجھ کر پڑوسی ممالک پر حملے کررہا ہے، جنرل ڈین کین

اس موقع پر امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہاکہ ایران جان بوجھ کر پڑوسی ممالک پر حملے کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی فوج ایران کے خلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم ہمیں حکم کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان جامع معاہدہ کروانے کے لیے اب کیا کوششیں کررہا ہے؟

انہوں نے کہاکہ پروجیکٹ فریڈم کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی آمدورفت کی بحالی ہے، ہم ایران کی چھوٹی کشتیوں اور ڈرونز سے نمٹ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل اثاثے پاکستان کی معیشت، برآمدات اور اسلامی فنانس کے لیے گیم چینجر بن سکتے ہیں، وزیر مملکت بلال ثاقب کی میڈیا سے گفتگو

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘