کراٹے کامبیٹ: پاکستان کے شاہ زیب رند نے یوایف سی فائٹر آندرے ایول کو ناک آؤٹ کر دیا

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے ابھرتے ہوئے مکسڈ مارشل آرٹس اور کامبیٹ اسپورٹس اسٹار شاہ زیب رند نے بین الاقوامی سطح پر ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ انہوں نے میامی فلوریڈا میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ 61 ایونٹ میں سابق(الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ) یو ایف سی فائٹر آندرے ایول کو دوسرے راؤنڈ میں زبردست ناک آؤٹ شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد کراٹے اسٹار راجہ ریحان کی پولینڈ میں شاندار کامیابی، سلور میڈل اپنے نام کرلیا

غیر متوقع حالات میں رنگ میں اترنے والے پاکستانی چیمپئن نے شاندار اعصاب اور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے امریکی حریف کو ایک درست اور زوردار ہیڈ کِک کے ذریعے گرا دیا۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند اس فائٹ میں اچانک تبدیلی کے ساتھ شریک ہوئے کیونکہ ان کے اصل حریف پٹریکی ِپٹ بل انجری کی وجہ سے مقابلے سے باہر ہو گئے تھے۔ بعد میں آندرے ایول نے مختصر نوٹس پر یہ فائٹ قبول کی  تاہم یہ تبدیلی بھی رند کے لیے کوئی مسئلہ ثابت نہ ہوئی۔

ابتدائی راؤنڈ سے ہی شاہ زیب نے فائٹ پر مکمل کنٹرول رکھا اور تیز پنچز اور طاقتور ککس کے ذریعے امریکی فائٹر کو مسلسل دفاعی پوزیشن میں رکھا۔

مزید پڑھیے: وفاقی وزیر عطا تارڑ کو کراٹے کمبیٹ فائٹر شاہ زیب رند سے معذرت کیوں طلب کرنا پڑی؟

دوسرے راؤنڈ کے درمیان میں انہوں نے فیصلہ کن وار کیا اور ایک صاف اور طاقتور ہیڈ کِک کے ذریعے ایول کو زمین پر گرا دیا جس کے بعد ریفری نے فوراً فائٹ روک دی۔

ناک آؤٹ کے بعد شاہ زیب رند نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اپنی انعامی رقم کا کچھ حصہ اپنے حریف آندرے ایول کے ساتھ شیئر کریں گے کیونکہ انہوں نے آخری وقت میں فائٹ قبول کی تھی۔ شاہ زیب کا کہنا تھا کہ اس کھیل میں عزت سب سے اہم ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 9 سالہ کراٹے چیمپیئن نے گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان کے پہلے کراٹے کامبیٹ ورلڈ چیمپیئن کے طور پر شاہ زیب رند اپنی بین الاقوامی پہچان مسلسل مضبوط کر رہے ہیں۔ ان کے جارحانہ انداز اور ناک آؤٹ پاور نے انہیں پاکستان کے نمایاں کامبیٹ اسپورٹس ایتھلیٹس میں شامل کر دیا ہے جو عالمی سطح پر سبز ہلالی پرچم کو بلند کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘