انسانی ہمدردی کی مثال: پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں امدادی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جہاز کے عملے کو بچا لیا

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بحیرہ عرب میں فنی خرابی کے باعث پھنسنے والے بھارتی جہاز کی مدد کے لیے پاک بحریہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عملے کو خوراک، طبی سہولیات اور تکنیکی معاونت فراہم کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق متاثرہ جہاز ایم وی گوتم کے عملے میں 7 افراد شامل تھے جن میں 6 بھارتی اور ایک انڈونیشین شہری تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی نے بین الاقوامی بحری ذمہ داریوں کے تحت عمان سے بھارت جانے والے آف شور جہاز کی مدد کی درخواست پر فوری ردعمل دیا۔

ممبئی کے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر سے اطلاع ملنے پر پی ایم ایس اے جہاز ’کشمیر‘ کو امدادی کارروائی کے لیے روانہ کیا گیا۔

شدید تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں پھنسے عملے کو ضروری سامان اور طبی امداد فراہم کی گئی۔

یہ کارروائی اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ پاک بحریہ قومیت سے بالاتر ہو کر خطے کے سمندری علاقوں میں انسانی جانوں کے تحفظ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیا ڈیٹنگ ٹرینڈ: لوگ اپنے سابقہ پارٹنرز کے اے آئی ورژن بنانے لگے، ماہرین پریشان

وائٹیلٹی ٹی 20 بلاسٹ 2026: پاکستان کے ’ٹو ایلبو‘ مسٹری اسپنر عثمان طارق وارکشائر بیئرز میں شامل

بھارت: جالندھر میں بی ایس ایف ہیڈکوارٹر کے باہر زور دار دھماکا

یو اے ای کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اسحاق ڈار کی ڈرون اور میزائل حملوں کی مذمت

ملک بھر میں 20 ہزار ایچ آئی وی مریض ’لاپتا‘، 8 لاکھ ڈالر کی طبی امداد غائب

ویڈیو

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کراٹے کامبیٹ: پاکستان کے شاہ زیب رند نے یوایف سی فائٹر آندرے ایول کو ناک آؤٹ کر دیا

ریاض میں کرکٹ کا بڑا میلہ اختتام پذیر

کالم / تجزیہ

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا