استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، مرمت اور برآمد کا نیا منصوبہ کیا ہے؟

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے آٹو پالیسی 2031-2026 کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، مرمت و اپ گریڈیشن اور دوبارہ برآمد کے لیے نیا طریقہ کار متعارف کرانے کی تجویز دی ہے، جس کا مقصد برآمدات میں اضافہ اور آٹو موبائل شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

مزید پڑھیں: شنگھائی: صدر آصف علی زرداری کی معروف چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے وفد سے ملاقات

مجوزہ منصوبے کے مطابق دبئی کے ماڈل کی طرز پر ایک نظام قائم کیا جائے گا جس کے تحت لائسنس یافتہ کمپنیاں بیرونِ ملک سے استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کر کے مقامی سطح پر مرمت اور اپ گریڈیشن کے بعد انہیں دوبارہ عالمی منڈیوں میں برآمد کریں گی۔ ان گاڑیوں کی مقامی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اس منصوبے کو سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے اس کی حمایت کی جا رہی ہے۔ پالیسی پر عالمی مالیاتی اداروں سے مشاورت بھی جاری ہے، جس کے بعد اسے وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی نئی آٹو ٹیرف دھمکی، یورپی گاڑیوں کے حصص گرگئے

اس منصوبے کے تحت صرف رجسٹرڈ کمپنیاں ہی کام کر سکیں گی، جنہیں مالی اور تکنیکی صلاحیت ثابت کرنا ہوگی اور واضح کاروباری منصوبہ بھی دینا ہوگا۔

مزید یہ کہ درآمد کی گئی گاڑیوں کو مخصوص مدت میں دوبارہ برآمد کرنا لازمی ہوگا، بصورت دیگر قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اے لیول امتحانات کی ساکھ کو خطرہ، بزنس اسٹڈیز کا پرچہ لیک ہونے کی اطلاعات

اسلام آباد پولیس کا کھنہ کے علاقے میں ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار

نمرہ خان کے نکاح کی تصاویر وائرل، دلہے کی پہلی جھلک سامنے آگئی

ٹرمپ کے امن معاہدے کے اشارے پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی