بہاولپور پلازہ تنازع کیس: وکیل کی فیس واپسی اور ’ڈن بیسز ریلیف‘ پر اہم عدالتی فیصلہ

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پاکستان بار کونسل انضباطی کمیٹی کے زیرِ سماعت بہاولپور میں پلازہ کی تعمیر سے متعلق تنازعہ کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر نے اہم تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیوانی و فوجداری مقدمات میں مطلوبہ ریلیف نہ ملنے پر فیس واپسی کا کوئی قانونی تصور موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ہم پلہ قرار

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے خلاف پیشہ ورانہ بدعملی کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے، جس کے باعث شکایت کو خارج کر دیا گیا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ عدالتی و قانونی نظام میں ’ڈن بیسز‘ یعنی یقینی نتیجے یا ریلیف کی بنیاد پر مقدمات کا طے ہونا غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وکیل ’آفیسر آف دی کورٹ‘ ہوتا ہے اور کسی بھی قسم کے ضمانتی نتائج فروخت کرنا پیشہ ورانہ اخلاقیات کے منافی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ پاکستان کی تمام بار کونسلز کو چاہیے کہ وہ ایسے غیر اخلاقی طریقہ کار کے خاتمے کے لیے مؤثر قواعد و ضوابط وضع کریں۔

عدالت نے واضح کیا کہ مؤکل، وکیل سے صرف اس بنیاد پر فیس کی واپسی کا مطالبہ نہیں کر سکتا کہ اسے مطلوبہ ریلیف حاصل نہیں ہوا۔ وکیل کا کردار موکل کی جانب سے عدالت کی معاونت کرنا ہے، نہ کہ کسی نتیجے کی ضمانت دینا۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ غیر اخلاقی ڈیلز میں صرف وکیل ہی نہیں بلکہ مؤکل بھی برابر کا ذمہ دار تصور کیا جا سکتا ہے اور ایسے معاملات میں دونوں کے خلاف کارروائی کی گنجائش موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے باپ کے قاتل کو صلح نامہ کی بنیاد پر رہائی کا حکم دیدیا

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وکلاء اور قانونی برادری عدالتی نظام کے وقار، آزادی اور انصاف کے اصولوں کے اصل محافظ ہیں، اور ان کے کردار کو ہر حال میں پیشہ ورانہ اخلاقیات کے مطابق رہنا چاہیے۔

یہ فیصلہ قانونی برادری میں “ڈن بیسز ریلیف کلچر” کے خلاف ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘