وائٹ ہاؤس میں اضطراب اور جنگ کے خاتمے کا انتظار، پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں: امریکی صحافی کیٹلن ڈورنبوس

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ سے وابستہ اور وائٹ ہاؤس کوریج پر مامور امریکی صحافی کیٹلِن ڈورنبوس نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں اس وقت اضطراب ہے، اور سب کو جنگ بند ہونے کا انتظار ہے۔

’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ وائٹ ہاؤس میں بہت فرسٹریشن ہے، ہر کوئی منتظر ہے کہ یہ جنگ جلد ختم ہو، دونوں ممالک امریکا اور ایران اس بات کے لیے تیار ہیں کہ جنگ ختم ہو لیکن ہمیں ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔

مزید پڑھیں: ’دل اسلام آباد میں رہ گیا‘، امریکی صحافی کیٹلن ڈورن بوس کی واپسی پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

انہوں نے کہاکہ وائٹ ہاؤس اس معاملے میں آگے بڑھ رہا ہے اور حال ہی میں امریکا نے نئے مشن کا اعلان کیا ہے جسے ’پراجیکٹ فریڈم‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کا اس تنازعے سے تعلق تو نہیں لیکن اس کا فوکس آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر ہے، اُمید ہے ہم اس کے بارے میں کچھ پیش رفت دیکھیں گے۔

امریکی صحافی نے کہاکہ وائٹ ہاؤس میں کچھ فرسٹریشن ہے، لیکن مجموعی طور پر کوئی نہیں جانتا کہ کیا ہونے والا ہے جو کہ خاص طور پر بطور ایک نیوز رپورٹر ہضم کرنا مشکل بات ہے۔

کیا مذاکرات کے دوسرے دور کا جلد امکان ہے؟

اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اِس موقع پر یا مستقبل قریب میں مجھے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی کوئی توقع نہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ امن جلد قائم نہیں ہو گا بلکہ چیزیں مختلف طریقے سے ہوں گی جس طرح سے واقعات ارتقائی مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

مذاکراتی عمل کہاں تک پہنچا اور اب تک اس نے کیا کامیابی حاصل کی ہے؟

اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یقیناً سب سے بڑی چیز جو مذاکراتی عمل نے حاصل کی ہے وہ جنگ بندی ہے۔ اب ہم ایک دوسرے پر بمباری نہیں کررہے، ہم نسبتاً کسی حد تک امن قائم رکھے ہوئے ہیں اور یہ وہ چیز ہے جس کو ایک کامیابی کی صورت میں تسلیم کیا جانا چاہیے۔

امریکی صحافی نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ مذاکرات کے ہر دور اور امن تجاویز کے ہر مرحلے پر ہم دونوں اس جانب بڑھ رہے ہیں جہاں ایک دوسرے کے ساتھ متفق ہو پائیں گے اور اس لیے ہمیں اس عمل پر نظر رکھنی چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ چیزیں کیا رخ اختیار کرتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جنگ بندی پہلے ہی ہو چکی ہے اور صدر ٹرمپ دو ہفتے قبل کہہ چکے ہیں کہ جنگ بندی قائم رہے گی اور اِس کی کوئی آخری تاریخ نہیں لیکن جنگ اسی وقت ختم ہوگی جب کوئی معاہدہ ہو جائے گا۔

کیا امریکی عوام ایران سے جنگ چاہتے ہیں؟

ایران کے ساتھ جنگ کے بارے میں امریکی عوام کی رائے کیا ہے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میرے لے عام آدمی کی بات کرنا خاصا مشکل ہے کیونکہ عام لوگوں کی رائے مختلف ہے۔

انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ جنگ کی حمایت کرتے ہیں اور کچھ لوگ جنگ کے خلاف ہیں، جبکہ کچھ لوگ جنگ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے، اور ایک ایسا طبقہ بھی ہے جو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پریشان ہے۔

’لیکن پھر بھی لوگ صدر ٹرمپ اور امریکی ریاست کی حمایت کرتے ہیں اور اِس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہییں کیونکہ یہ نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھر کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے۔‘

’ان مذاکرات میں پاکستان کو اب بھی اہم کردار نبھانا ہے‘

ایک سوال کہ آیا پاکستان بطور ثالث اب بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور یہ کردار کتنا مؤثر ہے؟ کیٹلِن ڈورنبوس نے کہاکہ بالکل یقیناً پاکستان کو اب بھی ایک بہت اہم کردار نبھانا ہے، پاکستان وہ ثالث ہے جو دونوں فریقین کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکا اور ایران براہ راست تو بات چیت نہیں کررہے بلکہ پاکستان کے ذریعے بات چیت کررہے ہیں اور یہ کردار مستقبل میں جاری رہے گا، خاص طور پر ایسے حالات میں جب ہم ایک دوسرے پر بمباری نہیں کر رہے ہوں گے۔

’پاکستان کی مہمان نوازی لاجواب ہے، مذاکرات کے لیے نہیں چھٹیاں گزارنے آؤں گی‘

کیٹلِن ڈورنبوس نے کہاکہ میں نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران لوگوں کے کھلے بازو (خوش آمدید) دیکھے، اچھی میزبانی کا تجربہ کیا، لوگوں کی فیاضی اور گرم جوشی دیکھی، اور یہ دیکھ کر مجھے اندازہ ہوا کہ پاکستان بین الاقوامی معاملات میں کیا کردار ادا کر سکتا ہے، کیونکہ یہ پاکستانیوں کی (اچھی) فطرت ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی صحافی کی اسلام آباد کی سیر، شہر میں گزرے وقت کو یادگار قرار دیدیا

’یہ بہت ہی خوشگوار تجربہ تھا اور میں نے ہر چیز کا لطف لیا خواہ وہ لوگوں کے ساتھ مِلنا جلنا ہو یا یہاں کی ثقافت کے بارے میں جاننا اور یہ میری توقعات سے کہیں بڑھ کے (اچھا) تجربہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے میں جلد پاکستان واپس آؤں گی، غالباً چھٹیاں گزارنے، شاید اِسی سال آؤں کیونکہ میرا پہلا دورہ بہت شاندار رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم