امریکی صحافی کی اسلام آباد کی سیر، شہر میں گزرے وقت کو یادگار قرار دیدیا

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل کی کوریج کے لیے موجود امریکی صحافی کیٹلن ڈورن بوس نے اپنے حالیہ پیغام میں اسلام آباد سے اپنے مثبت تجربات اور وابستگی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انہوں نے لکھا کہ مذاکرات کے التوا کے بعد انہیں شہر کو مزید قریب سے دیکھنے کا موقع ملا، جس دوران انہوں نے اسلام آباد کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور خوشگوار وقت گزارا۔

ان کے مطابق واپسی کی پرواز میں وقت ہونے کے باعث انہوں نے اس موقع کو نئے تعلقات اور دوستیوں کے لیے استعمال کیا۔

کیٹلن ڈورن بوس نے کہاکہ وہ اپنے ان یادگار تجربات اور مشاہدات کی مزید تفصیلات جلد شیئر کریں گی۔

دریں اثنا انہوں نے پاکستانی روایتی پان چکھنے اور اسلام آباد میں خوشگوار دن گزارنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر انہیں ساتھی خواتین اور دیگر صحافیوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا، جس دوران خوشگوار ماحول اور ہنسی مذاق نے دن کو یادگار بنا دیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ وہ اس تجربے اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی کو یاد رکھیں گی اور انہیں اس شہر کی کمی محسوس ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکی صحافی کیٹلن ڈورن بوس اس وقت اسلام آباد میں جاری اہم مذاکراتی سرگرمیوں کی رپورٹنگ کے سلسلے میں موجود ہیں، جہاں عالمی میڈیا کی توجہ اس خطے کی سفارتی پیش رفت پر مرکوز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں 5 روزہ سفرا کانفرنس، خارجہ پالیسی اور دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا

کویت کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کی تعریف

الارم گھڑی سے پہلے لوگ کیسے جاگتے تھے: کھڑکیاں کھٹکھٹانے والے ’نوکر اپرز‘ سے سحری میں جگانے والوں تک

امریکا کی جانب سے 450 سے زائد نایاب نوادرات کی پاکستان واپسی، اسلام آباد میوزیم میں باضابطہ تقریب

کیا صدر مملکت آصف زرداری کی چھٹی ہونے والی ہے؟

ویڈیو

کیا صدر مملکت آصف زرداری کی چھٹی ہونے والی ہے؟

پاکستان کی سفارتی محاذ پر کامیابیاں، پشاور کے شہری کیا رائے ظاہر کر رہے ہیں؟

عبدالستار ایدھی کا مجمسہ دہشتگردی کا شکار‘ مجمسہ ساز کی حکومت سے بحالی کی اپیل

کالم / تجزیہ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ

12 مئی والی ایک لاش بول پڑی

ایک تباہ کن جنگ: جو نہ ہو سکی