ٹرمپ کے اتحادی سمجھے جانے والے کوسٹا ریکا کے صدر پر تنقید کرنے والے اخبار کے بورڈ ممبران کے ویزے منسوخ

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی جانب سے کوسٹا ریکا کے ایک معروف اخبار کے بورڈ ارکان کے ویزے منسوخ کیے جانے پر صحافتی آزادی کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے لا ناسیون کے بورڈ کے نصف سے زائد ارکان کے سیاحتی ویزے منسوخ کر دیے۔ یہ اخبار طویل عرصے سے کوسٹا ریکا کے صدر روڈریگو شاویز پر تنقید کرتا رہا ہے، جو ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی سمجھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار، شرائط نرم کردیں، امریکی اخبار کا دعویٰ

اخبار کے بورڈ کے صدر پیڈرو ابریو کے مطابق سات میں سے 5 ارکان کے ویزے منسوخ کیے گئے، جبکہ باقی دو ایسے ممالک کے پاسپورٹ رکھتے ہیں جنہیں امریکا میں داخلے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ انہوں نے اس اقدام کو ‘صحافتی آزادی پر بالواسطہ حملہ’ قرار دیا۔

یاد رہے کہ 2022 کے صدارتی انتخابات کے دوران لا ناسیون نے روڈریگو شاویز کے خلاف ہراسانی اور انتخابی فنڈنگ سے متعلق الزامات پر رپورٹس شائع کی تھیں، جن کی صدر نے تردید کی تھی۔ اقتدار میں آنے کے بعد شاویز نے اخبار کو ‘قابلِ نفرت میڈیا’ اور ‘سیاسی قاتل’ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا کا یہ اقدام کوسٹا ریکا میں آزادیٔ اظہار اور سیاسی مباحثے پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے میڈیا اور حکومت کے ناقدین پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایران نے شرائط نہ مانیں تو حملے مزید شدت سے دوبارہ شروع ہو جائیں گے، صدر ٹرمپ کی تہران کو پھر دھمکی

مزید یہ کہ حالیہ مہینوں میں متعدد دیگر سیاسی شخصیات کے ویزے بھی منسوخ کیے گئے، جن میں سابق صدر آسکر آریاس بھی شامل ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان مستقبل میں مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ روڈریگو شاویز جلد عہدہ چھوڑ دیں گے اور ان کی حمایت یافتہ رہنما لورا فرنینڈیز صدارت سنبھالیں گی، جس کے بعد سیاسی صورتحال مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟