بلوچستان میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں دہشتگردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، حاضر سروس و ریٹائر سول و عسکری حکام، شہید کے اہل خانہ اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

لیفٹیننٹ کرنل حسین کا تعلق سرگودھا سے تھا، جو بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کمانڈ کرتے ہوئے زخمی ہوئے اور بعد ازاں شہید ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی جرات، فرض شناسی اور وطن کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی اور اس کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ شہدا کی عظیم قربانیاں قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور یہ قربانیاں پاکستان کے امن، استحکام اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی شہر میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘