کیپسٹی چارجز میں کمی کے بعد بجلی صارفین کو ایک روپے 75 پیسے ریلیف دینے پر غور

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر کے بجلی صارفین کو آئندہ 3 ماہ کے دوران فی یونٹ ایک روپے 75 پیسے تک ریلیف ملنے کا امکان ہے، جو بنیادی طور پر بجلی گھروں کو ادا کیے جانے والے کیپسٹی چارجز میں کمی کے باعث حاصل ہونے والی بچت کا نتیجہ ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوری سے مارچ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں تقریباً 64 ارب روپے کی مجموعی بچت سامنے آئی، جسے صارفین کو منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے 19 مئی کو عوامی سماعت طلب کر لی ہے، جس میں سابق واپڈا کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ایل این جی کی آمد سے توانائی بحران میں ریلیف، پاکستان میں سپلائی بحال، قطر سے 4 کارگو کے حصول کی کوششیں تیز

تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے تحت 63.94 ارب روپے صارفین کو واپس کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس کے نتیجے میں جون سے اگست تک کے بلوں میں منفی ایڈجسٹمنٹ متوقع ہے، جس سے بجلی کی قیمت میں واضح کمی آئے گی۔

اس وقت صارفین اکتوبر سے دسمبر 2025 کی سہ ماہی کے لیے تقریباً 42 پیسے فی یونٹ اضافی ادائیگی کر رہے ہیں، جو آئندہ ماہ ختم ہو جائے گی۔ اس کے بعد نئی منفی ایڈجسٹمنٹ نافذ ہونے سے مجموعی طور پر تقریباً 2 روپے 15 پیسے فی یونٹ تک کمی ہو سکتی ہے، تاہم مہنگے ایندھن کی درآمدات کے باعث فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ اس فائدے کو جزوی طور پر کم کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کا غریب طبقے کے لیے بڑا ریلیف، پبلک ٹرانسپورٹ اور موٹر سائیکل سواروں کی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع

رپورٹ کے مطابق کیپسٹی چارجز میں تقریباً 37 ارب روپے کی کمی ہوئی، جبکہ آپریشن اور مینٹیننس اخراجات اور سسٹم لاسز کی مد میں کچھ اضافہ بھی دیکھنے میں آیا۔ اس کے علاوہ سروس چارجز اور حکومتی پیکیجز کے اثرات سے بھی نمایاں بچت حاصل ہوئی۔

تمام 11 ڈسکوز نے منفی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی ہے، جن میں فیصل آباد اور حیدرآباد کی کمپنیوں کی بچت سب سے زیادہ رہی۔ منظوری کی صورت میں یہ ریلیف ملک بھر کے صارفین تک پہنچے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘