’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں سے اسلام آباد گونج اٹھا، طلبہ کا پاک فوج کو خراجِ تحسین

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے حوالے سے طلبہ کی جانب سے حب الوطنی اور پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بھرپور ریلی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے قومی یکجہتی اور ملکی سلامتی کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسلام آباد میں آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے تناظر میں طلبہ کی جانب سے پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو کر گلوب چوک تک نکالی گئی، جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین بھی موجود تھے۔

ریلی کے شرکاء نے ’پاکستان زندہ باد‘، ’پاک فوج زندہ باد‘ اور قومی یکجہتی کے حق میں نعرے لگائے، جبکہ ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا کر ملک کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

شرکاء نے پاکستان کی بہادر افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

ریلی کے دوران اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیکیورٹی اور ٹریفک کے مؤثر انتظامات کیے گئے تاکہ شرکاء کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘