امریکا ایران معاہدہ ہوجانے پر عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کا امکان

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سونے اور چاندی کی عالمی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دوبارہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، کیونکہ ماہرین کے مطابق اگر امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا جاتا ہے تو عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کم ہونے سے قیمتی دھاتوں کی طلب دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں سونے اور چاندی نے غیر معمولی تیزی دکھائی تھی، جس کے دوران سونے کی قیمت میں 66 فیصد اور چاندی میں 135 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ تاہم 2026 کے آغاز سے دونوں دھاتوں میں اتار چڑھاؤ بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سونے کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں سونے کی سپاٹ قیمت میں 1.2 فیصد اضافہ ہو کر تقریباً 4750 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی 3 سے 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا ایران جنگ کے باعث عالمی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال، تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور امریکی ڈالر کی مضبوطی نے سونے کی ‘محفوظ سرمایہ کاری’ کی حیثیت کو متاثر کیا تھا، جس سے قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔

میٹلز ڈے کے سی ای او راس نارمن کے مطابق جنگ کے دوران سونا زیادہ خریدا گیا تھا، جس کے بعد سرمایہ کاروں نے منافع لینے کے لیے فروخت شروع کی، اور یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں عارضی کمی آئی۔

ماہرین کے مطابق اگر امن معاہدہ ہو جاتا ہے تو سرمایہ کار دوبارہ سونے اور چاندی کی طرف رجوع کریں گے، جس سے قیمتوں میں نئی تیزی آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

بی این پی پریباس فورٹس کے چیف اسٹریٹیجی آفیسر نے کہا کہ قیمتی دھاتوں کا طویل المدتی رجحان اب بھی مثبت ہے اور یہ ممکن ہے کہ رواں سال کے دوران سونا اور چاندی نئی بلند ترین سطحوں کو چھو لیں۔

ماہرین کے مطابق مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے میں سرمایہ کاری اور صنعتی شعبے میں چاندی کی بڑھتی ہوئی طلب بھی اس رجحان کو تقویت دے رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم