پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان منشیات کے خلاف تعاون کا معاہدہ

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈھاکا میں وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی اور بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک نے منشیات کی روک تھام کے لیے تاریخی معاہدے پر دستخط کیے۔

مزید پڑھیں:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈھاکا میں سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی قبر پر حاضری

معاہدے کے تحت پاکستان اور بنگلہ دیش منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی نقل و حمل اور سپلائی چین کے خاتمے کے لیے قریبی تعاون کریں گے۔ دونوں ممالک نے سیکریٹری سطح پر مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ ادارے منشیات فروش نیٹ ورکس کے بارے میں بروقت معلومات کا تبادلہ کریں گے جبکہ اہلکاروں کی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں بھی تعاون بڑھایا جائے گا۔

محسن نقوی نے بنگلہ دیش کو سیف سٹی منصوبے میں مکمل تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر ممکن تکنیکی مدد فراہم کرے گا۔ دونوں وزرائے داخلہ نے انسداد دہشتگردی، انسانی اسمگلنگ، سائبر کرائم اور مالیاتی فراڈ کے خلاف بھی مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:محسن نقوی ایشیا کپ پر اہم مشاورت کے لیے ڈھاکا پہنچ گئے

محسن نقوی نے بنگلہ دیشی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جبکہ بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘