محسن نقوی ایشیا کپ پر اہم مشاورت کے لیے ڈھاکا پہنچ گئے

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی ایک روزہ دورے پر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دورے کے دوران محسن نقوی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں آئندہ ایشیا کپ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی نے بھارتی اعتراض رد کرتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس بنگلہ دیش میں طلب کرلیا

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی، بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی ایڈہاک کمیٹی کے سربراہ تمیم اقبال سے بھی ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں ایشیا کپ 2027 کی تیاریوں اور دیگر انتظامی معاملات پر گفتگو ہوگی۔

مزید پڑھیں: پاکستان، بنگلہ دیش ویزا فری معاہدہ، بھارت کو پریشانی کیوں لاحق ہوئی؟

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2027 کی میزبانی بنگلہ دیش کو سونپی گئی ہے۔

محسن نقوی اپنے دورۂ ڈھاکا کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانیوالے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل بھی دیکھیں گے۔

قبل ازیں ایئرپورٹ پر بنگلہ دیش کے سیکرٹری خارجہ اسد عالم صائم، سیکرٹری داخلہ ابو نعیم اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناظم الدین نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘