کنگ سلمان ریلیف کے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کا پانچواں اور آخری مرحلہ کامیابی سے مکمل

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے تحت پاکستان بھر میں جاری فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ 2025–26 کے پانچویں اور آخری مرحلے کی کامیاب تکمیل ہو گئی ہے، جسے ملک میں غذائی تحفظ کے فروغ کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:کنگ سلمان ریلیف کی پنجاب میں 8 ہزار 500 مستحق خاندانوں میں غذائی پیکجز کی تقسیم

اس مرحلے کے دوران ملک کے 31 اضلاع میں مجموعی طور پر قریباً 195,487 افراد مستفید ہوئے۔ منصوبے کا مقصد غذائی قلت کا شکار اور مستحق خاندانوں کو بنیادی خوراک کی بروقت فراہمی یقینی بنانا تھا۔

رپورٹ کے مطابق امدادی سرگرمیاں پنجاب کے 10، خیبر پختونخوا کے 5، بلوچستان کے 7، سندھ کے 6 اور آزاد جموں و کشمیر کے 3 اضلاع میں انجام دی گئیں۔

اس مرحلے میں ہزاروں خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کیے گئے، جن میں ہر پیکج کا وزن 97 کلوگرام تھا۔ پیکج میں 80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، 5 کلو دال چنا اور 2 کلو کھجور شامل تھیں، جو مستحق افراد کی بنیادی غذائی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوئیں۔

یہ تمام سرگرمیاں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، صوبائی و ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں اور مقامی شراکت دار تنظیموں کے تعاون سے شفاف اور منظم انداز میں مکمل کی گئیں۔

مزید پڑھیں:کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی موسمِ سرما امدادی مہم کی پاکستان میں کامیاب تکمیل

حکام کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان میں غذائی تحفظ کے فروغ اور کمزور طبقات کی مدد کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے دیرپا انسانی ہمدردی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

آئندہ مالی سال کے لیے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں ہار تسلیم کرے، بلاول بھٹو کو اپنے بیانیے اور کام پر توجہ دینی چاہیے، مریم نواز

جاپان اور یونیسیف کا پاکستان میں بچوں کے تحفظ اور فلاح کے لیے طویل شراکت داری جاری رکھنے کا عزم

افغان طالبان کا نیا ہتھکنڈا: کم عمر بچوں کو عسکری مقاصد کے لیے بھرتی کرنے اور انتہا پسندانہ تربیت دینے کا انکشاف

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی