پاک بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ: شاہین شاہ آفریدی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اہم اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی تاریخ میں نئی مثال قائم کردی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کے دوران 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اوپنر محمود الحسن جوائے کو آؤٹ کرتے ہی شاہین آفریدی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔

انہوں نے یہ سنگ میل صرف 28 میچوں میں عبور کیا۔ پاکستانی بولرز میں ان کے بعد نعمان علی کا نمبر آتا ہے، جنہوں نے 20 میچوں میں 89 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ آسٹریلوی بولر ناتھن لائن کے پاس ہے، جنہوں نے 55 میچوں میں 224 شکار کیے۔

دوسرے نمبر پر پیٹ کمنز ہیں جن کے نام 54 میچوں میں 222 وکٹیں ہیں، جبکہ مچل اسٹارک 52 میچوں میں 221 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘