عید سے قبل گلستانِ جوہر کراچی میں بڑی واردات، 25 قیمتی بکرےچوری

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں چوری کی ایک حیران کن واردات نے شہریوں کو چونکا دیا جہاں نامعلوم افراد رات کی تاریکی میں 25 بکرے لے کر فرار ہوگئے۔

یہ واقعہ گلستانِ جوہر بلاک 8-اے میں پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ چکی ہے۔ ملزمان موٹرسائیکل اور کار پر آئے اور موقع پاکر پلاٹ پر بندھے ہوئے قیمتی بکرے گاڑی میں منتقل کر کے فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون بیل کے بجائے اسکا برتن چوری کر کے لے گئی، ویڈیو وائرل

متاثرہ مالک نے واقعے کی رپورٹ ملیر کینٹ تھانے میں درج کرواتے ہوئے بتایا کہ چوری کیے گئے بکروں کی مالیت 19 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ ان کے مطابق یہ جانور عیدالاضحیٰ کے موقع پر فروخت کے لیے لائے گئے تھے۔ واردات نے انہیں شدید مالی نقصان سے دوچار کر دیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی