امریکا کے ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرنٹیئر ایئرلائنز کے مسافر برادر طیارے نے ٹیک آف کے دوران رن وے عبور کرنے والے شخص کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا ہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق حادثہ جمعہ کی رات اس وقت پیش آیا جب فرنٹیئر ایئرلائنز کی لاس اینجلس جانے والی پرواز روانگی کے لیے ٹیک آف کر رہی تھی۔
طیارے کے عملے نے رن وے پر ایک شخص سے ٹکرانے کی اطلاع دی جس کے بعد پرواز فوری طور پر روک دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاگارڈیا میں خوفناک طیارہ حادثہ، فضائی میزبان معجزانہ طور پر کیسے زندہ بچ گئیں؟
بیان کے مطابق نامعلوم شخص ائیرپورٹ کی حفاظتی باڑ پھلانگ کر رن وے تک پہنچا تھا اور صرف 2 منٹ بعد رن وے عبور کرتے ہوئے طیارے کی زد میں آگیا۔
ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص ایئرپورٹ کا ملازم نہیں تھا۔
حادثے کے بعد ایئربس اے 321 طیارے کے انجن میں مختصر آگ بھڑک اٹھی جبکہ کیبن میں دھواں بھر گیا۔
NEW: The man who was struck by a Frontier Airlines jet preparing to take off from Denver International Airport had breached a perimeter fence just two minutes before being hit.
Video footage shows the chaotic moment when the plane's engine caught fire.
12 people onboard the… pic.twitter.com/zXMDjw7nwy
— Collin Rugg (@CollinRugg) May 9, 2026
طیارے میں سوار 224 مسافروں اور عملے کے 7 ارکان کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق 12 افراد کو معمولی زخمی ہونے کی شکایات ہوئیں جبکہ 5 افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔
فرنٹیئر ایئرلائنز نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایئرپورٹ انتظامیہ اور دیگر حفاظتی اداروں کے تعاون سے مزید معلومات جمع کر رہی ہے۔
🚨 HORROR ON THE RUNWAY — A Frontier Airlines jet STRIKES and KILLS a pedestrian during takeoff at Denver Airport. 😱
A father and his 2 sons say they thought they were “going to die.” 💀
✈️ The engine “blew up.” Sparks. Explosion. Thick smoke. Human remains VISIBLE inside the… pic.twitter.com/sAK8tNJ4uv
— GDA | News & Takes (@GDA360) May 11, 2026
حکام کے مطابق واقعے کے مقام کو کلیئر کرنے کے بعد مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 55 منٹ پر متعلقہ رن وے دوبارہ کھول دیا گیا۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ جس باڑ کو عبور کیا گیا تھا اس کا معائنہ کیا گیا اور وہ درست حالت میں پائی گئی۔
امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے کہا ہے کہ مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کی معاونت سے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔













