پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ حیدر سعید کی ضمانت منظور

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ حیدر سعید کی ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس شہزاد احمد ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: خان پور میں دہشتگردی کیس میں مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

دوران سماعت ملزم کے وکیل علی بخاری نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے کیس میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کا موکل گزشتہ 79 دنوں سے جیل میں ہے۔

مزید پڑھیں:مشترکہ جائیداد پورے کی پوری حق مہر میں نہیں دی جا سکتی، سپریم کورٹ

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دگل نے ضمانت کی مخالفت کی، تاہم عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد حیدر سعید کی ضمانت منظور کرلی۔

سپریم کورٹ نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت دینے کا حکم جاری کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp