لبنان پر اسرائیلی حملے میں 2 بنگلہ دیشی شہری ہلاک، ڈھاکہ کا سخت ردعمل

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں 2 بنگلہ دیشی شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

حکومت بنگلہ دیش نے اس واقعے کو انتہائی سنگین اور قابلِ مذمت حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان پر اسرائیلی فضائی حملہ میں بنگلہ دیشی خاتون جاں بحق

بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت شفیق الاسلام اور محمد ناہید الاسلام ناہید کے طور پر ہوئی ہے۔

وزارتِ خارجہ نے کہا کہ حکومت نے متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے ساتھ مکمل ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کا سفارتخانہ لبنان میں مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ جاں بحق افراد کی میتوں کی وطن واپسی کے لیے ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔

سفارتخانہ متاثرہ خاندانوں سے بھی مسلسل رابطے میں ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنسیوں کے خلاف وارننگ، انسانی اسمگلنگ کے خدشات بڑھ گئے

بنگلہ دیش نے خطے میں جاری تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی سختی سے پابندی کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ عام شہریوں کے مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب جنوبی لبنان اور اطراف کے علاقوں میں کشیدگی اور جھڑپوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث عام شہری شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘