اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو سائبر حملوں اور آن لائن فراڈ سے بچانے کے لیے ‘سائبر تھریٹ الرٹ’ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی ای میلز، مشکوک لنکس اور غیر تصدیق شدہ موبائل ایپلی کیشنز سے دور رہیں تاکہ ان کا ذاتی اور مالی ڈیٹا محفوظ رہ سکے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں، جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے گرد گھیرا تنگ
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق دھوکہ باز عناصر شہریوں کو گاڑی کے کاغذات کی میعاد ختم ہونے جیسے جعلی پیغامات بھیج کر جال میں پھنسانے کی کوشش کر رہے ہیں، جن میں دیے گئے مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے صارف کی حساس معلومات چوری ہونے کا شدید خطرہ ہوتا ہے۔
Stay alert against cyber crime. Avoid fake emails, suspicious links, and protect your social media accounts with strong passwords.#WeRIslamabadPolice #Islamabad #ITP #Awareness pic.twitter.com/0GsyX8Fthh
— Islamabad Police (@ICT_Police) May 12, 2026
پولیس حکام نے شہریوں کو سخت تاکید کی ہے کہ ایس ایم ایس یا سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہونے والے نامعلوم لنکس پر ہرگز کلک نہ کریں اور ہمیشہ آفیشل اسٹورز سے ہی ایپس ڈاؤن لوڈ کریں۔ اس کے علاوہ اپنے سوشل میڈیا اور بینکنگ اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے لیے مضبوط پاس ورڈز کا استعمال کریں اور اپنی نجی یا مالی تفصیلات کسی بھی غیر متعلقہ کال یا پیغام پر شیئر کرنے سے مکمل گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، اندھے قتل کا ملزم گرفتار
اسلام آباد پولیس نے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی جائے تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ اس آگاہی مہم کا مقصد شہریوں کو ڈیجیٹل دنیا میں ہونے والے جرائم سے باخبر رکھ کر انہیں مالی نقصان سے بچانا ہے۔














