بچپن میں اپنی رنگت پر خدا سے گلہ کرتی تھی، بچی پیدا ہوئی تو سب سے پہلے اس کا رنگ پوچھا، عشرت فاطمہ کا چونکا دینے والا انٹرویو

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینئر براڈ کاسٹر عشرت فاطمہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں اپنی کالی رنگت پر خدا سے شکوہ کیا کرتی تھیں تاہم آج وہ اپنی شخصیت اور زندگی پر اللہ کی شکر گزار ہیں۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان توثیق حیدر نے عشرت فاطمہ سے سوال کیا کہ کیا اب انہیں اپنی رنگت پر فخر محسوس ہوتا ہے یا آج بھی کوئی گلہ باقی ہے؟ اس پر اداکارہ نے کہا کہ ’فخر بہت بڑی چیز ہے میں صرف اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں اور اس میں میرے شوہر ثاقب نے مجھے بہت حوصلہ دیا ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tauseeq Haider (@tauseeqhaider.th)

عشرت فاطمہ نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک انتہائی جذباتی پہلو کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پہلی بیٹی پیدائش کے بعد انتقال کر گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’جب میری بیٹی پیدا ہوئی تو میں نے اپنی بہن سے سب سے پہلے اس کے رنگ کے بارے میں پوچھا۔ آج بھی جب میں قبرستان جاتی ہوں تو اس سے معافی مانگتی ہوں کہ شاید میں اچھی ماں ثابت نہیں ہوئی اسی لیے اللہ نے اسے واپس لے لیا‘۔

 اداکارہ نے معاشرتی رویوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں رنگت اور ظاہری شکل کو لے کر غیر ضروری تعصب پایا جاتا ہے جو ختم ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ دوسروں کا دل دکھانے اور مذاق اڑانے سے گریز نہیں کرتے جبکہ انہیں اس بات کی پروا نہیں ہوتی کہ سامنے والے شخص پر اس کا کیا اثر پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

شہد کی مکھیوں کے چھتے سے متاثر جدید سولر پینل ڈیزائن تیار، بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ

پولیس تحقیقات کے بعد فیفا ورلڈ کپ سے نکالے گئے ریفری روب ڈیپرنک چل بسے

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت، مکمل حمایت کا اعادہ

ایران کو بڑی حد تک ’پتھر کے دور‘ میں پہنچا دیا، ٹرمپ کا دعویٰ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے