کوکین کوئین انمول پنکی کی گرفتاری، ’یہ ایک دن جیو کے ساتھ شوٹنگ لگ رہی ہے‘

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار خاتون انمول عرف پنکی کی گرفتاری کی فوٹیج اور مبینہ آڈیو پیغامات سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اس گرفتاری پر مختلف تبصرے کرتے نظر آتے ہیں۔ صابر محمود ہاشمی نے لکھا کہ انمول پنکی کی گرفتاری کے مناظر دیکھ کر تو لگ رہا ہے جیسے فرینڈلی گرفتاری ہوئی ہے۔ پولیس والے ادھر ہی بیٹھ کر رپورٹ بھی لکھنا شروع ہو گئے تھے۔

اظہر محمد خان نے طنزاً لکھا کہ یہ گرفتاری سے زیادہ ’ایک دن جیو کے ساتھ‘ کی شوٹنگ لگ رہی ہے کہ ’ہم اُنکے فلیٹ پہنچے تو پنکی میڈم نے خود ہمیں دروازہ کھول کر خوش آمدید کہا‘۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ پولیس کی طرف سے جاری کی گئی انمول پنکی کی گرفتاری کی وڈیو بھی ایک ڈرامہ ہی ہے۔ پنکی کا اطمینان سے دروزا کھولنا نہ کوئی حیرت نہ گھبراہٹ جیسے وہ انتظار میں ہو۔

شاہد حسین نے کہا کہ کراچی پولیس نے انمول پنکی کی گارڈن میں واقع فلیٹ سے گرفتاری کا دعویٰ درست ثابت کرنے کیلئے وڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اتنی ہائی پروفائل ملزمہ دروازے پر دستک ہوتے ہی دروازہ کھولتی ہے گویا گرفتاری کے انتظار میں ہی تھی۔

خولہ چوہدری کہتی ہیں کہ لگتا ہے پنکی کپڑے دھو رہی تھی ساتھ ہی پولیس کا ریڈ ہوگیا اور اس کو پکڑ کر کورٹ لے آئے۔

فیاض شاہ نے لکھا کہ انمول عرف پنکی کی گرفتاری کی ویڈیو میں پولیس نفری کے ساتھ دروازے پر دستک دیتی ہے، پنکی آتی ہے، پولیس کو دیکھتی ہے اور آرام سے دروازہ کھول دیتی ہے۔ اتنی ہائی پروفائل اور پولیس کو مطلوب ملزمہ اور ایسی فلمی گرفتاری؟ کچھ ہضم نہیں ہو رہی یہ بات۔

پولیس ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی اس سے قبل بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں میں رہی ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ وہ 2022 میں لاہور میں پولیس کارروائی کے دوران مبینہ طور پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

لاہور پولیس کے دعوے کے مطابق 7 جنوری 2022 کو شاداب کالونی کے علاقے میں پولیس نے ایک لگژری گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے کارروائی کی۔ اس دوران گاڑی سے اترنے والے ملزم ریاض بلوچ کو منشیات کی فراہمی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے ساتھ موجود اس کی بہن انمول عرف پنکی مبینہ طور پر گاڑی بھگا کر موقع سے فرار ہوگئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp