بھارت کے شہر حیدرآباد کی سنٹرل جیل میں ایک منفرد اقدام کے تحت ’فیل دی جیل‘ کے نام سے تجرباتی پروگرام شروع کیا گیا ہے، جس کے ذریعے عام شہری محدود وقت کے لیے جیل کی زندگی کا عملی تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے تحت شرکاء کو 12 یا 24 گھنٹوں کے لیے جیل کے ماحول میں رکھا جائے گا جہاں انہیں جیل جیسی روزمرہ روٹین، نظم و ضبط اور ماحول کا تجربہ کرایا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تصاویر کے مطابق ان سیلز میں عام جیل ماحول کی جھلک پیش کی گئی ہے جن میں بستر، اسٹیل کے برتن اور علیحدہ واش روم ایریا شامل ہیں۔
🚨 Hyderabad's Central Jail has launched 'Feel the Jail', a paid initiative where citizens can experience prison life for 12 or 24 hours.
Priced at ₹1,000 and ₹2,000 respectively, the programme includes recreated prison barracks, prison-style meals and regulated routines. pic.twitter.com/aCMWsACepI
— Gems (@gemsofbabus_) May 13, 2026
انتظامیہ کے مطابق اس پروگرام کی فیس 1,000 روپے (12 گھنٹے کے لیے) اور 2,000 روپے (24 گھنٹے کے لیے) مقرر کی گئی ہے۔ اس تجربے کے دوران شرکاء کو جیل طرز کے بیرکس، مخصوص معمولات اور جیل کے کھانوں کی فراہمی بھی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملیر جیل میں تقریب کی آڑ میں فرار ہونیوالا قیدی گرفتار، تفتیش جاری














