پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 1000 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 92 ہزار 362 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 858 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 121 روپے کا ہو گیا ہے۔












