پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ماہ شروع ہونے والی 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان، راولپنڈی اور لاہور میزبانی کریں گے
پی سی بی کے مطابق شائقین کرکٹ جمعہ 22 مئی سے آن لائن اور فزیکل دونوں ذرائع سے ٹکٹیں حاصل کرسکیں گے۔ آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ اسی روز دوپہر ایک بجے سے پی سی بی کی ویب سائٹ pcb.tcs.com.pk پر شروع ہو جائے گی، جبکہ جسمانی طور پر ٹکٹیں خریدنے کے لیے لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد کے 16 مخصوص ٹی سی ایس مراکز کا رخ کیا جا سکتا ہے۔
🎟️ Tickets ready, stage set for Pakistan vs Australia ODIs 🏏
Physical & online tickets for the three-match series will go on sale from 22 May 📢
Get ready to #BackTheBoysInGreen in Rawalpindi and Lahore 🏟️🇵🇰
More details ➡️ https://t.co/2B03ymQ6YC#PAKvAUS pic.twitter.com/p9QSSKhg7J
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 14, 2026
شائقین کی سہولت کے لیے لاہور میں 8، راولپنڈی میں 5 اور اسلام آباد میں 3 ایکسپریس سینٹرز مختص کیے گئے ہیں۔
سیریز کا باقاعدہ آغاز 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ون ڈے سے ہوگا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور منتقل ہو جائیں گی جہاں 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم میں دوسرا اور تیسرا ون ڈے کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان، 3 اہم فاسٹ بولرز شامل نہیں
تمام میچز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوں گے۔ شائقین کی اسٹیڈیم آمد کو یقینی بنانے اور کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمتیں انتہائی مناسب رکھی ہیں، جن کا آغاز محض 200 روپے سے ہوتا ہے۔














