دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان، 3 اہم فاسٹ بولرز شامل نہیں

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کرکٹ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ محدود اوورز سیریز کے لیے نئی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے، تاہم پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کو آرام دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈھاکا میں اہم ملاقاتیں، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان کے خلاف 30 مئی سے شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز کے لیے انڈر 19 عالمی کپ ٹیم کے کپتان اولیور پیک اور آل راؤنڈر لیام اسکاٹ کو پہلی بار موقع دیا گیا ہے، جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے نوجوان بلے باز جوئل ڈیوس کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

فاسٹ بولرز رائلی میریڈتھ اور بلی اسٹین لیک کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ آسٹریلوی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جارج بیلی کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرے گی۔

مچل مارش پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں دوروں میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ تجربہ کار آل راؤنڈر گلین میکسویل کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

تینوں سینئر فاسٹ بولرز آئندہ عالمی ٹیسٹ چیمپیئن شپ مہم کی تیاری کے لیے آرام کریں گے، جو اگست میں شروع ہوگی۔

پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کا شیڈول

پہلا میچ: 30 مئی، راولپنڈی
دوسرا میچ: 2 جون، لاہور
تیسرا میچ: 4 جون، لاہور

مزید پڑھیں:پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز

پہلا میچ: 9 جون، ڈھاکا
دوسرا میچ: 11 جون، ڈھاکا
تیسرا میچ: 14 جون، ڈھاکا

ٹی20 سیریز

پہلا میچ: 17 جون، چٹوگرام
دوسرا میچ: 19 جون، چٹوگرام
تیسرا میچ: 21 جون، چٹوگرام

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

’پاکستان آرمی کسی ایک صوبے کی نہیں، شہدا کے لہو سے بنی پوری قوم کی فوج ‘

افغان سرزمین سے دہشتگردی کا سلسلہ جاری، پاکستان نے طالبان کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب، فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے روابط کے شواہد سامنے آگئے

مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر 4.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟