انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز کا سنگِ میل، ایمان فاطمہ کا مشکل وقت اور کامیابی پر جذباتی پیغام

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف سوشل میڈیا شخصیت اور کانٹینٹ کریئیٹر ایمان فاطمہ نے انسٹاگرام پر 10 لاکھ (ایک ملین) فالوورز کا سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کے نوٹس کے بعد صلح کی کوشش، ایمان فاطمہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کردی

رجب بٹ سے علیحدگی کے بعد سوشل میڈیا پر دوبارہ متحرک ہونے والی ایمان فاطمہ نے اس بڑی کامیابی پر اپنے مداحوں کے نام ایک انتہائی جذباتی پیغام شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے مشکل ترین لمحات اور اس سفر میں ملنے والی حمایت کا تذکرہ کیا ہے۔ محض چند ماہ کے دوران ان کے فالوورز کی تعداد 6 لاکھ 91 ہزار سے بڑھ کر 10 لاکھ تک پہنچنا ان کے کیریئر کی ایک بڑی کامیابی قرار دی جارہی ہے۔

ایمان فاطمہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اس کامیابی کا جشن مناتے ہوئے لکھا کہ ’10 لاکھ فالوورز۔، یہ ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جس کے پاس خواب تھے، ہمت تھی اور کبھی ہار نہ ماننے کی طاقت تھی۔‘

انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سفر ہرگز آسان نہیں تھا، لیکن ان کے بیٹے کی محبت، بھائی کی غیر متزلزل حمایت اور مداحوں کی بے لوث محبت نے انہیں ہر مشکل گھڑی میں ٹوٹنے سے بچائے رکھا۔ ایمان فاطمہ کے مطابق یہ نمبر صرف ایک ہندسہ نہیں ہے بلکہ یہ ان کی قربانیوں، محنت اور اللہ پر ان کے پختہ یقین کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کے اعلان کے بعد رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان صلح ہوگئی؟ قریبی دوست کا اہم دعویٰ

اپنی پوسٹ میں ایمان فاطمہ نے ان تمام خواتین کو بھی مخاطب کیا جو اپنی زندگی میں خاموشی سے جدوجہد کر رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’خاموشی سے مشکلات کا مقابلہ کرنے والی ہر عورت کے لیے یہ کامیابی ایک پیغام ہے کہ وہ خود پر یقین رکھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے خوف اور اپنی جدوجہد سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں اور ہم کچھ بھی خوبصورت تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔‘ انہوں نے اپنے خاندان اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی نے ہی انہیں آج اس مقام پر کھڑا کیا ہے۔

مداحوں کا ملا جلا ردعمل ایمان فاطمہ کی اس کامیابی پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد انہیں مبارکباد دے رہی ہے اور ان کی ہمت کو سراہا جا رہا ہے۔ بیشتر صارفین کا کہنا ہے کہ ایمان نے اپنی محنت اور وقار کے ذریعے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔

جہاں مداحوں کی بڑی تعداد خوشی کا اظہار کر رہی ہے، وہیں کچھ صارفین سوشل میڈیا پر یہ بحث بھی کررہے ہیں کہ ان کی شہرت کی بنیادی وجہ رجب بٹ کے ساتھ ان کا تعلق رہا۔ ان تنقیدی تبصروں کے باوجود ایمان فاطمہ اس وقت ایک کامیاب انفلوئنسر کے طور پر ابھری ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر بڑے برانڈز کی تشہیر کر رہی ہیں اور ان کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز