پسند کی شادی کا خوفناک انجام، جیکب آباد میں پورا گاؤں جلا دیا گیا

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جیکب آباد میں پسند کی شادی کے تنازع پر مسلح افراد نے پورے گاؤں کو نشانہ بناتے ہوئے درجنوں گھروں کو آگ لگا دی، جبکہ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ متاثرہ خاندان کئی روز گزرنے کے باوجود کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو مار ڈالا، قتل چھپانے پر پولیس اہلکار معطل

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکب آباد کے گوٹھ محمد صدیق آرائیں میں 5 مئی کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں مسلح افراد نے جدید اسلحے کے ساتھ حملہ کیا اور درجنوں گھروں کو جلا کر راکھ کر دیا۔ حملہ آور فائرنگ بھی کرتے رہے جس سے علاقے میں شدید خوف پھیل گیا۔

ایس ایس پی جیکب آباد فیضان علی کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گوٹھ صدیق آرائیں اور گوٹھ غازی خان چنہ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی، جس کے بعد مشتعل افراد نے گاؤں کو آگ لگا دی۔

پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقدمے میں 12 نامزد اور 20 نامعلوم افراد کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شہری سے پسند کی شادی کرنے والی بھارتی خاتون کو واپس بھیجنے کی تیاریاں مکمل

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری اور مزید تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، تاہم کئی روز گزرنے کے باوجود تمام ملزمان گرفتار نہ ہونے پر متاثرہ خاندان شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

آتشزدگی کے اس واقعے کے بعد درجنوں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں اور شدید گرمی میں بغیر چھت کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

بنگلورو کے ڈے کیئر سینٹر میں بچوں پر مبینہ تشدد، واشنگ مشین میں بٹھانے اور باتھ روم میں بند کرنے کا انکشاف

روس کا کیف پر بڑا میزائل اور ڈرون حملہ، 11 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

1454 فٹ بلند ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر چڑھ کر روسی جوڑے کی منگنی، امن کا بینر لہرا دیا، دونوں گرفتار

کیمرے کے سامنے طلاق دینے کی ویڈیو وائرل، معروف ٹک ٹاکر پر سابق اہلیہ کے سنگین الزامات

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

وی ایکسکلوسیو: اپوزیشن اس بار مذاکرات کے لیے سنجیدہ نظر آ رہی ہے، حکومت جواب کی منتظر ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟