ڈیزائن میں بہتری کی حکومتی ہدایت پر نئے کرنسی نوٹوں میں تاخیر کا امکان

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملک میں نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا میں تاخیر ہو سکتی ہے کیونکہ وفاقی حکومت نے مجوزہ خاکے مزید بہتری اور تبدیلیوں کے لیے واپس بھجوا دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں نئے کرنسی نوٹ کیسے ہوں گے، عوام کو کیا فائدہ ہوگا؟

کراچی ایوانِ تجارت و صنعت میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک پہلے ہی نئے نوٹوں کے خاکے منظوری کے لیے حکومت کو بھیج چکا تھا، تاہم حکومت نے آخری منظوری سے پہلے بعض تبدیلیوں اور مزید بہتری کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اسٹیٹ بینک نئے خاکوں پر دوبارہ کام کر رہا ہے جبکہ نئے کرنسی نوٹوں کی آخری منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ اس سے پہلے اسٹیٹ بینک نے جدید حفاظتی اور ظاہری خصوصیات کے حامل نئے نوٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا تاکہ ملکی زر کے نظام کو جدید انداز میں استوار کیا جا سکے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے اپنی گفتگو میں پاکستان کی معاشی حالت میں بہتری کا بھی ذکر کیا۔ ان کے مطابق 3 برس پہلے کے مقابلے میں معیشت میں استحکام آیا ہے، اگرچہ ملک کو اب بھی کئی معاشی دشواریوں کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:عید پر بینکوں سے نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟

جمیل احمد نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور جھڑپوں کے باعث بیرونی معاشی دباؤ برقرار ہیں، تاہم درآمدی اجازت ناموں کے اجرا کی صورتِحال 2023 کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی ماہانہ درآمدات اس وقت 5 ارب ڈالر سے زیادہ ہو چکی ہیں، جبکہ 3 برس قبل یہ حجم قریباً 3 ارب ڈالر ماہانہ تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش