قومی فاسٹ بولر محمد عباس نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے پروفیشنل کرکٹ میں ایک ہزار وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا۔

یہ کارنامہ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف سلہٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں حاصل کیا، جہاں انہوں نے آج 3 وکٹیں حاصل کرکے اپنی مجموعی وکٹوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچا دی۔

اعداد و شمار کے مطابق محمد عباس نے اب تک فرسٹ کلاس کرکٹ میں 884، لسٹ اے میں 84 جبکہ ٹی20 فارمیٹ میں 32 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ سلہٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی ٹیم 278 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اس اننگز میں محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں اوپنرز محمود الحسن جوئے اور تنزید حسن کو پویلین بھیجا، جبکہ بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شانتو کی وکٹ بھی ان کے حصے میں آئی۔

36 سالہ فاسٹ بولر محمد عباس یہ سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے چھٹے تیز گیند باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان، محمد عامر اور عمر گل کے حصے میں آ چکا ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ بیرون ملک ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی اوسط 23.02 رہی ہے، جسے ان بولرز میں بہترین قرار دیا جا رہا ہے جنہوں نے 100 سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق محمد عباس اب تک 51 ٹیسٹ اننگز میں 109 وکٹیں لے چکے ہیں، جن میں صرف 9 وکٹیں پاکستان کی سرزمین پر حاصل ہوئیں جبکہ باقی تمام وکٹیں انہوں نے غیر ملکی میدانوں میں حاصل کیں۔

گزشتہ میچ میں بھی انہوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں اور سیریز کے آغاز سے ہی بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں