سپریم کورٹ نے 669 وکلاء کو انٹرویوز کے بعد لائسنس جاری کردیے

جمعہ 9 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے مجموعی طور پر ایک ہزار 32 امیدواروں میں سے کامیاب ہونے والے 669 وکلاء کو لائسنس جاری کر دیے۔

پاکستان بار کونسل کی جاری کردہ 2022 اور 2023 کی تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ انرولمنٹ کمیٹی نے دو مراحل میں وکلاء کے انٹرویوز کیے، مجموعی طور پر ایک ہزار 32 امیدواروں کے سپریم کورٹ کے لائسنس کیلئے انٹرویوز کئے گئے۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر 669 وکلاء کوکامیابی پرلائسنس جاری کیے گئے۔ پہلے مرحلے میں 525 وکلاء کے انٹرویوز کئے گئے جن میں سے 339 وکلاء لائسنس کیلئے کامیاب قرار پائے۔

دوسرے مرحلے میں 507 وکلاء انٹرویوز کیلئے پیش ہوئے، جن میں 330 وکلاء کو سپریم کورٹ کے لائسنس جاری کئے گئے۔

اس طرح مجموعی طور پر 669 وکلا کو انٹرویز میں کامیابی کے بعد سپریم کورٹ میں پریکٹس کے لیے لائسنس جاری کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ایم کیو ایم کی طاقت عوام ہیں، خالد مقبول کا حکومت کے ساتھ اعتماد میں کمی کا اعتراف

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے