عمران خان کی صحت سے متعلق راجا ناصر عباس کے خدشات درست نہیں، رانا ثنااللہ

پیر 17 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق قائد حزب اختلاف راجا ناصر عباس کے خدشات درست نہیں۔ ان کی آنکھوں کا معائنہ پمز اور شفا اسپتال سے کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان صحت مند ہیں، اڈیالہ جیل میں معائنے کی رپورٹ جاری

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے بلڈ پریشر سے متعلق جو معلومات حاصل کی گئی ہیں، ان سے اپوزیشن لیڈر کی تشویش کی تصدیق نہیں ہوئی۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ رولز کے مطابق جو شخص عدالتی کسٹڈی میں ہو، اس کا اختیار عدالت کے پاس ہوتا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر علاج میں کوئی کوتاہی ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری عدالت کی ہے یا ان لوگوں کی جن کی کسٹڈی میں وہ ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی کی جانب سے جن ڈاکٹرز کے نام دیے گئے تھے، انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کا چیک اپ پمز اور شفا اسپتال سے کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی صحت کا معاملہ پھر زیر بحث: تحریک انصاف کا مطالبہ اور حکومت کا مؤقف کیا ہے؟

رانا ثنااللہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں ہے، جبکہ ان کی درخواستوں پر دونوں عدالتوں میں سماعت ہورہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp