ممبئی حادثہ: 9 سال بعد ڈرائیور پر صرف 20 ہزار روپے جرمانہ

اتوار 17 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ممبئی میں 2017 میں 17 سالہ لڑکی ندھی جیٹھ ملانی کو گاڑی کی ٹکر مار کر کومے میں چھوڑنے والے 66 سالہ ڈرائیور پر عدالت نے نو سال بعد صرف 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی پولیس افسر کے قتل کا ڈراپ سین، بیٹی ہی قاتل نکلی

ملزم پی نارائن سوامی اُس وقت ریلوے کمشنر کی ٹویوٹا انووا چلا رہا تھا جب اس نے چرچ گیٹ کے قریب زیبرا کراسنگ پر طالبہ کو ٹکر ماری۔ حادثے میں لڑکی شدید زخمی ہوئی اور کئی ماہ تک کومے کی حالت میں رہی۔

عدالت نے ملزم کو غفلت سے ڈرائیونگ کا قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر، مالی حالات اور پہلی بار جرم کرنے کی بنیاد پر نرم سزا سنائی۔

اس سے قبل عدالت اور ٹریبونل متاثرہ لڑکی کے علاج کے لیے کروڑوں روپے معاوضے کے احکامات بھی دے چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی، غربت اور رہائشی ناانصافی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے مسائل ہیں، مصدق ملک

ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں شروع

2 اسلامی ملکوں میں ذوالحج کا چاند نظر آنے کی تصدیق، عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نئے صوبائی وزرا سے حلف لے لیا

رانا مشہود کی یونیسکو ڈائریکٹر سے ملاقات، نوجوانوں کو بااختیار بنانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں