ممبئی پولیس افسر کے قتل کا ڈراپ سین، بیٹی ہی قاتل نکلی

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی پولیس افسر کو اس کی بیٹی نے ہی ملک شیک میں زہر دے کر قتل کیا، شوہر نے بیوی کا تھانے جا کر پول کھول دیا۔

25 اپریل 2023 کی صبح بھارتی شہر مہاراشٹر کے پولیس افسر جینت بالاوار معمول کے مطابق ڈیوٹی کے لیے گھر سے روانہ ہونے والے تھے۔ ان کی بیٹی آریا، جو خود پولیس میں تعینات ہے، نے انہیں ملک شیک دیا۔ افسر نے ملک شیک پیا اور دفتر کے لیے روانہ ہو گیا، لیکن جب وہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر پہنچے تو انہیں چکر آنے لگے اور وہ گر کر چل بسے۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش میں 16 سالہ لڑکے کا لرزہ خیز قتل، قاتل کی وحشیانہ حرکتیں

ابتدائی طور پر موت کو اچانک بیماری قرار دیا گیا اور کسی قسم کی تفتیش یا جرم کا شبہ نہیں کیا گیا، کیس بند کردیا گیا، تاہم 3 سال بعد پولیس نے آریا بالاوار اور 3 دیگر افراد کو پیشگی منصوبہ بندی کے تحت قتل کے الزام میں گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق آریا 2022 سے آشیش شیڈمیک کے ساتھ تعلق میں تھی، جس پر والد جینت بالاوار نے اعتراض کیا۔ اس رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے آریا نے اپنے کزن چیتنیا گیدم کو 5 ہزار روپے دے کر زہر حاصل کیا، جبکہ ایک چوتھے شخص نے یہ زہر فراہم کیا۔

اس صبح آریا نے زہر ملک شیک میں ملا کر اپنے والد کو دیا۔ علامات صرف دفتر پہنچنے کے بعد ظاہر ہوئیں، جس کی وجہ سے موت قدرتی نظر آئی اور پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تیسری بیوی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شخص کی لاش کہاں سے ملی؟

جینت بالاوار کی موت کے بعد آریا اور آشیش کی شادی ہوئی، لیکن ازدواجی زندگی خراب ہوگئی۔ آشیش کو پولیس ٹریننگ سے انضباطی مسائل کی وجہ سے فارغ کردیا گیا اور آریا نے سسرال جانے کے بجائے اپنے والدین کے گھر میں رہنے کا فیصلہ کیا۔ جوڑے کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہے۔

گزشتہ ہفتے آشیش خود پولیس اسٹیشن پہنچا اور اعتراف کیا کہ اس کی بیوی نے 3 سال قبل اس کے والد کو زہر دے کر قتل کیا، جس کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی۔

پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں آریا بالاوار، ان کے شوہر آشیش شیڈمیک، کزن چیتنیا گیدم اور چوتھا ملزم جو زہر فراہم کرنے والا تھا، کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں