کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا پھیلنے پر عالمی ایمرجنسی نافذ، 300 سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ

اتوار 17 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کو ’عالمی صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال‘ قرار دے دیا ہے، جہاں اب تک 300 سے زائد مشتبہ کیسز اور 88 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کانگو میں مہلک ایبولا وائرس کی نئی لہر، 65 افراد ہلاک

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئسس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگرچہ موجودہ صورتحال عالمی وبا کے معیار پر پوری نہیں اترتی، تاہم پڑوسی ممالک میں وائرس کے پھیلنے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق اس بار پھیلنے والا وائرس ’بنڈی بگیو وائرس ڈیزیز‘ (بی وی ڈی ) ہے، جو ایبولا کی ایک نایاب قسم سمجھی جاتی ہے اور اس کے لیے تاحال کوئی منظور شدہ ویکسین یا مؤثر علاج موجود نہیں۔

رپورٹس کے مطابق 300 سے زائد مشتبہ کیسز میں سے تقریباً تمام کیسز جمہوریہ کانگو میں رپورٹ ہوئے، جبکہ یوگنڈا میں دو کیسز سامنے آئے ہیں۔ یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں ایک متاثرہ شخص ہلاک بھی ہو چکا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کیا ہے کہ متاثرہ افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، کیونکہ ابتدائی ٹیسٹوں میں مثبت نتائج کی شرح زیادہ سامنے آئی ہے اور نئے مشتبہ کیسز مسلسل رپورٹ ہو رہے ہیں۔

ایبولا ایک انتہائی خطرناک اور متعدی وائرس ہے، جو متاثرہ شخص کے جسمانی رطوبتوں، آلودہ اشیا یا مریض کی لاش سے براہِ راست رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے۔ اس بیماری میں تیز بخار، جسم درد، قے اور اسہال جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کانگو میں ایبولا کی وبا، 48 میں سے 31 مریض ہلاک

ڈبلیو ایچ او نے متاثرہ ممالک کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر مریضوں کو الگ تھلگ کیا جائے، سرحدی نگرانی سخت کی جائے اور ہنگامی طبی اقدامات فعال کیے جائیں، تاہم عالمی ادارے نے سرحدیں بند کرنے یا سفری و تجارتی پابندیاں لگانے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار