مریم نواز کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اتوار 17 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور باکو پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان پر مشتمل سہ فریقی فریم ورک کے تحت اپنے تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔

صدر الہام علیوف سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے باکو میں ملاقات کی، جہاں وزیراعلیٰ مریم نواز اقوام متحدہ کے 13ویں ورلڈ اربن فورم میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے 3 روزہ دورے پر موجود ہیں۔

سہ فریقی تعاون پر زور

آذربائیجان کے صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر الہام علیوف نے کہاکہ آذربائیجان، ترکیہ اور پاکستان پر ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کو سراہا۔

مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

بیان کے مطابق دونوں جانب سے سیاسی، اقتصادی، سفارتی، دفاعی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی تعاون کی اہمیت اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی وسیع صلاحیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ آذربائیجان کے آسان خدمت ماڈل کے تجربے کی بنیاد پر پاکستان میں مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

مریم نواز کی ورلڈ اربن فورم میں شرکت

ورلڈ اربن فورم میں شرکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صدر علیوف کا دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا اور ایونٹ کے شاندار انتظامات کو سراہا۔

آذربائیجان کی صدارت کے مطابق مریم نواز نے کہاکہ باکو میں شہری منصوبہ بندی سے متعلق اہم عالمی مسائل پر گفتگو ہوگی۔

انہوں نے باکو کی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کا دارالحکومت ثقافت اور جدید شہری منصوبہ بندی کے حسین امتزاج کی ایک شاندار مثال ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ اپنے دورے کے دوران انہوں نے آذربائیجان کے بانی حیدر علیوف کی قبر پر حاضری دی اور انہیں عقیدت و احترام کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا۔

مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف اور اپنے والد و سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے صدر علیوف کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔

بیان کے مطابق صدر علیوف نے ان پیغامات پر شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف تک پہنچانے کو کہا۔

صدر علیوف نے حیدر علیوف اور نواز شریف کے درمیان دوستانہ تعلقات کو بھی یاد کیا۔

علی مصطفیٰ ڈار بھی وفد میں شامل

مریم نواز کے بہنوئی اور مصنوعی ذہانت و خصوصی اقدامات کے مشیر علی مصطفیٰ ڈار بھی وفد کا حصہ تھے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھاکہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ آج کی ملاقات میں اپنی قائد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہمراہ ہونا میرے لیے اعزاز ہے۔

پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب، جو وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود ہیں، کے مطابق مریم نواز آج اقوام متحدہ اربن فورم لیڈرز سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی اور محفوظ، مضبوط اور جامع شہروں کے حوالے سے پاکستان کا وژن عالمی برادری کے سامنے پیش کریں گی۔

پاکستان پویلین کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب کل پاکستان پویلین کا افتتاح کریں گی، جہاں پنجاب حکومت کے انقلابی منصوبوں کو پیش کیا جائے گا، جن میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام بھی شامل ہے۔

اس پروگرام کو دنیا کے تیز ترین اور بڑے کم لاگت ہاؤسنگ منصوبوں میں شمار کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ایک لاکھ 60 ہزار قرضے منظور کیے جاچکے ہیں۔

مریم اورنگزیب کے مطابق ایک لاکھ 489 خاندان پہلے ہی اپنے گھروں میں منتقل ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس ہفتے کے آغاز میں صدر الہام علیوف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا، جس میں وزیراعظم نے ورلڈ اربن فورم کے انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں شروع

2 اسلامی ملکوں میں ذوالحج کا چاند نظر آنے کی تصدیق، عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نئے صوبائی وزرا سے حلف لے لیا

رانا مشہود کی یونیسکو ڈائریکٹر سے ملاقات، نوجوانوں کو بااختیار بنانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

ملک میں کاروباری سرگرمیاں تیز، 10 ہزار سے زیادہ نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں